بدھ، 22 فروری، 2023

مسلم لیگ کی بری وکٹ گر گئی

 


قیاس آرائیاں ختم اہم شخصیت کی تحریک انصاف میں شمولیت 

مذید جانیئے اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر نے ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف جوائن کر لی

یہ اعلان انہوں نے پاکستان تحرکِ اِنصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعلان کیا

فواد چوہدری نے اُنہیں اپنی جماعت میں خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی کہا کے پرویز الہٰی کو تحریک انصاف کا صدر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔

مزید ضروری خبروں کے لیئے اِس ویبسائٹ پر جرے رہیں 




منگل، 21 فروری، 2023

ٹائر کیوں پٹھتے ہیں ؟

 ٹائر گاڑی چلاتے وقت پھٹ جائے جو مختلف حادثات کا باعث بنتے یہ کیوں پھٹتے ہیں

مذید جانیئے





موٹر وے پر ٹائر کیوں پھٹتے ہیں؟؟ بہت اہم ریسرچ (پبلک سروس میسج)

✨✨✨

کل اورنگ آباد کے سات نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ وجہ گاڑی کا ٹائر پھٹنا تھا۔ اہم MSG نئے بننے والے ایکسپریس وے پر ان دنوں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ جس میں روزانہ کئی لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک دن میرے ذہن میں سوال آیا کہ ملک کی جدید ترین سڑکوں پر سب سے زیادہ حادثات کیوں ہو رہے ہیں؟ اور حادثے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ بھی صرف ٹائر پھٹنے سے۔ ہائی وے بنانے والوں نے سڑک پر ایسی کون سی اسپائکس ڈال دی ہیں کہ سب کے ٹائر پھٹ گئے۔ دماغ طوفانی ہو گیا ہے تو میں نے سوچا کہ آج اس چیز کا پتہ لگا لینا چاہیے۔ اس لیے ٹیم کو تلاش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اب سنو ہم نے تجربے کے لیے ایک دوست کو بلایا اور ہم Scorpio SUV میں سوار ہو گئے (نوٹ کریں کہ اصل مسئلہ فلیٹ ٹائر کا ہے) پہلے ہم نے کولڈ ٹائر کا پریشر چیک کیا اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جو 25 psi ہے۔ (تمام ترقی یافتہ ممالک کی گاڑیوں میں ہوا کا ایک ہی دباؤ رکھا جاتا ہے۔ جب ہمارے ملک میں لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا یا وہ ایندھن بچانے کے لیے ٹائروں میں ضرورت سے زیادہ ہوا بھر لیتے ہیں۔ جو عموماً 35 سے 45 پی ایس آئی ہوتا ہے۔ اچھی آئیے اب آگے بڑھتے ہیں۔ اس کے بعد ہم فور لین پر چڑھ گئے اور کار دوڑا دی۔ گاڑی کی رفتار 120 - 140 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی تھی۔ دو گھنٹے تک اتنی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے بعد ہم ادے پور کے قریب پہنچ گئے۔ جب ہم نے رک کر دوبارہ ٹائر کا پریشر چیک کیا تو یہ چونکا دینے والا تھا۔ اب ٹائر کا پریشر 52 psi تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹائر کا پریشر اتنا کیسے بڑھ گیا؟ چنانچہ جب اس کے لیے ٹائر پر تھرمامیٹر لگایا گیا تو ٹائر کا درجہ حرارت 92.5 ڈگری سیلسیس تھا۔ یہ سارا معمہ اب کھل گیا ہے کہ سڑک پر ٹائروں کی رگڑ اور بریک رگڑنے سے پیدا ہونے والی گرمی کی وجہ سے ٹائروں کے اندر کی ہوا پھیل رہی ہے۔ B2B ٹائر کے اندر ہوا کا دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔ چونکہ ہمارے ٹائروں میں ہوا پہلے سے ہی بین الاقوامی معیار کے مطابق تھی، اس لیے وہ پھٹنے سے بچ گئے۔ لیکن ٹائر جن میں ہوا کا دباؤ پہلے سے زیادہ ہے (35-45 PSI) یا ایک ٹائر جس میں کٹ ہے اس کے پھٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے ٹائر پریشر کو ٹھیک کریں اور فور لین کی طرف جانے سے پہلے محفوظ سواری کا لطف اٹھائیں۔ میں ایکسپریس وے اتھارٹی سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈرائیوروں کو آگاہ کریں۔ تاکہ شاہراہ کا سفر آخری سفر نہ بن جائے۔ آپ تمام فیس بک اور واٹس ایپ دوستوں سے. #منقول 

You can follow us for more information 



ایک انوکھا واقعہ

 


سیالکوٹ میں پیش آیا ایک منفرد واقعہ

 مزید جانیئے 

ضلع سیالکوٹ میں اپنی طرز کا پہلا منفرد واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان کو شادی کی رات معلوم ہوا کہ جس سے اُس نے شادی کی وہ خواجہ سرا نکلا

مذید تفصیلات کے مطابق لڑکے نے سسرال پر مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے

لڑکے کا کہنا تھا کہ اُس کے سُسرال نے جان بوجھ کر اُس کے ساتھ یہ حرکت کی

تمام لوگ جو شادی میں آئے سن کر حیران ہی رھ گئے جب اُنہیں پتا چلا کہ جس لڑکی کو وہ بیاہ کے لائے وہ خواجہ سرا ہے

مزید دلچسپ تحریر تبصرے اور ضروری خبروں کے لیے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں ۔




ہفتہ، 18 فروری، 2023

مسافروں کی حفاظت کے لیئے برا اقدام ; Safe Airoplane Journey

حیرت انگیز ایجاد ۔


مزید جانیئے۔۔۔
ہوائی سفر کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیشِ نظر یوکرین کے انجینئرز کی حیرت انگیز دریافت۔
تفصیلات کے مطابق ہوائی جہاز کا ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے جس میں مسافروں والا کیبن آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے ہنگامی صورتِ حال میں جہاز سے مسافروں والا کیبن جہاز سے الگ ہو جائے گا اور پیرا شوٹ کے زریعے بحفاظت زمین پر اتارا جا سکتا ہے ۔
اِس سے مسافروں کے اطمینان میں بھی اضافہ ہوگا اور حادثات میں کمی لائی جا سکی گی ۔
آپ اِس دریافت کو کیسا دیکھتے ہیں؟
کمنٹ میں لازمی بتائیں
اور مذید دلچسپ اور ضروری خبروں کے لیئے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں ۔شکریہ

جمعہ، 17 فروری، 2023

ایک سبق آمیز قصہ جو آپ کی زندگی بدل دے -

بغداد کا بہت مشہور واقعہ جو رونگھٹے کھڑے کر دے


مزید جانیئے 

بغداد کے مشہور شراب خانے کے دروازے پر دستک ہوئی,
شراب خانے کے مالک نے نشے میں دُھت ننگے پاؤں لڑکھڑاتے ہوئے دروازہ کھولا تو اُس کے سامنے سادہ لباس میں ایک پر وقار شخص کھڑا تھا مالک نے اُکتائے لہجہ میں کہا 
" معذرت چاہتا ہوں سب ملازم جا چکے ہیں یہ شراب خانہ بند کرنے کا وقت ہے آپ کل آئیے گا "
اس سے پہلے کہ مالک واپس پلٹتا, اجنبی نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا 
" مجھے بشر بن حارث سے ملنا ہے اُس کے نام بہت اہم پیغام ہے "
شراب خانے کے مالک نے چونک کر کہا 
بولیے ! میرا نام ہی بشر بن حارث ہے 
اجنبی نے بڑی حیرت سے سر سے لے کر پاؤں تک سامنے لڑکھڑاتے ہوئے شخص کو دیکھا اور بولا 
کیا آپ ہی بشر بن حارث ہیں ؟؟
مالک نے اُکتائے ہوئے لہجے میں کہا 
کیوں کوئ شک ؟؟
اجنبی نے آگے بڑھ کر اُس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور بولا 
سُنو بشر بن حارث !
خالقِ ارضِ وسما نے مجھے کہا ہے کہ 
میرے دوست بشر بن حارث کو میرا سلام عرض کرنا اور کہنا جو عزت تم نے میرے نام کو دی تھی وہی عزت رہتی دنیا تک تمہارے نام کو ملے گی "
اتنا سُننا تھا کہ بشر بن حارث کی نگاہوں میں وہ منظر گھوم گیا جب اک دن حسبِ معمول وہ نشے میں دُھت چلا جا رہا تھا کہ اُس کی نظر گندگی  کے ڈھیر پر پڑے اک کاغذ پر پڑی جس پر اسم " اللہ " لکھا تھا, بشر نے کاغذ کو بڑے احترام سے چوما صاف کر کے خوشبو لگائی اور پاک جگہ رکھ دیا اور کہا 
" اے مالکِ عرش العظیم یہ جگہ تو بشر کا مقام ہے تمہارا نہیں "
بس یہی ادا بشر بن حارث کو " بشر حافی  رحمت اللہ علیہ" بنا گئی۔ جس وقت آپ کو یہ پیغام ملا آپ اس وقت ننگے پاؤں تھے  اور پھر آپ نے ساری زندگی ننگے پاؤں گزار دی آپ جن گلیوں سے گزرتےتھے  ان گلیوں میں چوپائے بھی پیشاب نہیں کر تے  تھے کہ آپ کے پاؤں گندے نہ ہو ں۔
وہی بشر حافی رحمت اللہ علیہ جس کے متعلق اپنے وقت کے امام احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے 
" لوگوں 
جس اللہ کو احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ مانتا ہے 
بشر حافی رحمت اللہ علیہ اُسے پہچانتا ہے۔"
کوشش کریں کہ کہیں اخبار یا کاغذ کے کسی ٹکڑے پر اللہ پاک یا نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم یا مقدس ہستیوں کا نام نظر آئے تو اسے کسی پاک جگہ پر رکھ دیا کریں۔ 

*حوالہ کتب ( طبقات صُوفیہ, کشف المعجوب)*

تمام برائیوں کی جڑ : Root of All Evils

 تمام برائیوں کی جر اور ہمارا سب سے برا دشمن کون ہے مذید جانیں 

غُصّہ تمام برائیوں کی جڑ ہے 

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ایک بار ایک آدمی نے حضور اکرم 

 اللہ علیہ وسلم سے آ کر عرض کیا یا رسول اللہ مجھے کچھ سیکھا ئیے لیکِن زیادہ نہیں تا کے میں اسے یاد کر سکو تو آپ صلی االلہ علیہ وسلم نے فرمایا کے غصّہ مت کرو وہ بار بار دریافت کرتا رہا اور آپ صلی االلہ علیہ وسلم نے بار بار کہا کے غصّہ مت کرو۔

ایک اور جگہ ارشاد فرمایا کہ جو شخص غصّہ کو پی جاتا ہے اور غُصّہ کرنے پر قادر بھی ہوتا ہے خدا اِس کے دل کو ایمان سے بڑھ دیتا ہے ۔

حقیقت یہی ہے کہ غُصّہ تمام برائیوں کی جڑ ہے 

غُصّہ اُس سلگتی لکڑی کی ماند ہے جو دوسروں کو جلانے سے پہلے خود جلتی ہے۔

ایک دانشور سے کسی نے پوچھا غصّہ کیا ہے خوبصورت جواب ملا کے کسی کی غلطی کی سزا خود کو دینا۔



 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اِس غصّہ کو قابو میں رکھنے کی استطاعت دے آمین!

مزید خوبصورت بلاگز کے لیئے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں

بدھ، 15 فروری، 2023

ان موبائل ایپلیکیشنز سے دھوکہ نہ کھائیں

 


آپ کے موبائل میں نہیں ہونے چاہئیں :


اب  تک آپ یہ دیکھتے آرہے ہوں گے کہ موبائل کےلیے ضروری ایپس یا پھر یہ ایپس آپ کے موبائل  میں ہونے چاہیے... آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کے درج ذیل آپ کے موبائل میں نہیں ہونی چاہیئے 

اس سلسلے کی یہ پہلی پوسٹ ہے!

آپ کے موبائل میں لون/قرض/ادھار کی کوئی ایپس نہیں ہونی چاہئیں...

پہلی اور اہم بات یہ ہے کہ شرعاً یہ جائز نہیں ہے کیوں کہ یہ سود پر قرض دیتے ہیں اور سود کبھی اصل مال سے بھی کہیں زیادہ ہوتاہے...


دوسرا ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ آپ کے موبائل میں انسٹال ہوکر آپ کا سارا ڈیٹا چرا لیتے ہیں اور پھر آپ کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرتے ہیں... یہاں کے آپ کے کانٹیک نمبرز کو چرا کر آپ نے جاننے والوں کو فون کرکے آپ کو بدنام کردیتے ہیں...

ایسے بھی کیسز سامنے آئے ہیں کہ ان کا قرض بروقت نہ لوٹانے پر انہوں نے گھروں کو اپنے پالے ہوئے غنڈے تک بھیجے ہیں...

ان کا مکمل طریقہ کار غنڈوں اور بد معاشوں والا ہے... انہیں کی طرح دھمکاتے اور انہیں کی طرح بلیک میل کرتے ہیں...

خدارا ان سے خود بھی بچیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی بچائیں!


کچھ ایپس کے نام یہ ہیں :

ایزی لون(Easy Loan) 

بروقت لون( Narwaqt Loan)

ایزی کیش( Easy Cash)

آسان قرضہ( Asaan Qarza)

زیٹا لون( Zeta Loan)

کیش کریڈٹ( Cash Credit )

ضرورت کیش( Zaroorat Cash)

فوری قرض( Fori  Qaraz)

راز کیش( Raz Cash)



وغیرہ وغیرہ 

مارکیٹ میں صرف یہ ایپس نہیں ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ موجود ہوسکتے ہیں... آپ اس طرح کی ہر ایپ سے بچ کر رہیں اور اپنے موبائل میں کبھی بھی انسٹال نہ کریں اور نہ ہی کسی لالچ میں آجائیں... کہ لالچ کا انجام بہت برا ہوتا ہے... اور کئی لوگوں کے ساتھ یہ برا ہوچکا ہے...! 

مزید دلچسپ تحریر کے لیئے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں شکریہ 



ایک تلخ حقیقت !

!  ایک تلخ حقیقت اور ایک کڑوا سچ 


ہمارے معاشرے کا ایک ایسا سچ جسے ہم بظاھر قبول تو نہیں کرتے مگر یہ ہمارے معاشرے میں رچ بس گیا ہے۔ مزید جانیئے

مکھی جب چائے میں گر جائے تو لوگ چائے پھینک دیتے ہیں ۔

لیکِن وہی مکھی جب دیسی گھی میں گر جائے تو لوگ کبھی بھی دیسی گھی کو نہیں پھینکتے بلکہ وہ مکھی کو نکال کر پھینک دیتے ہیں ۔



یہی معاشرے کا سچ ہے کے لوگ اپنے مفادات دیکھ کر اصول اور آداب بدل لیتے ہیں اور اگلے کی طاقت قیمت دیکھتے ہوئے اپنے اصول بناتے ہیں/ فیصلہ کرتے ہیں۔ ہمیں اسی رویئے کو بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا معاشرہ بھی مثالی معاشرہ کہلانے کے قابل ہو سکے ۔ 

اگر کوئ بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں ۔

مزید معلوماتی اور دیچسپ پوسٹس کے لیے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں شکریہ

پیر، 13 فروری، 2023

ووٹ مانگنے آنے والوں سے عجیب فرمائش!

 ووٹ مانگنے آنے والے سیاستدانوں س شہریوں کی عجیب و غریب فرمائش

مزید جانیئے


اھل علاقہ کا مزید یہ کہنا تھا کے ہر بار ہم سے صرف جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں ووٹ لنے کے بعد کوئی علاقہ میں نظر بھی نہیں آتا جس مصیبت سے ہم گذرتے ہیں ان کو بلکل بھی اِس کا خیال نہیں اِس بار ہم نے اہل علاقہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پہلے یہ سڑک جس کا پچھلی بار صرف وعدہ ہی کیا تھا اِس بار تب تک کوئی ووٹ نہ مانگنے آئے جب تک یہ پچھلا وعدہ وفا نہیں کرتے ۔

دلچسپ تحریر:

 ایک دکان پر نوٹس بورڈ پر یہ تحریر پڑھ کر کافی حیرت ہوئی کہ , ,خریدا ہوا مال خوشی سے واپس کر سکتے ہے, ,  شاپ کیپر سے دریافت کیا گیا کہ جناب عام طور پر تو لوگ نوٹس لگاتے ہے کے مال واپس نہیں کیا جائگا جب کہ آپ نے اسکا الٹ لگایا ہے میری بات پر شاپ کیپر نے مسکراتے ہوئی ایک حدیث سنائی جسکا مفہوم ہے کے ایک دفعہ نبی کریم ص نے صحابہ کی مجلس سے فرمایا کہ جو شخص کیا ہوا سودہ واپس کرلیں اسکی جنت کی ضمانت میں کرتا ہوں یہ حدیث سن کر ایک صحابی اٹھیں اور بازار میں دکان کھول لی لیکن پورے سال میں کوئی بھی چیز واپسی کے لیے نہیں لایا لیکن سال بعد ایک چیز واپس آئی تو اس صحابی نے وہ چیز واپس لیکر دکان ختم کردی کہ میرا مقصد پورا ہو چکا میں نبی ص کی جنت کی ضمانت میں شامل ہو گیا یہ بات کہنے کے بعد شاپ کیپر نے کہا کے سامان کی واپسی پر کبھی مجھے


نقصان نہیں ہوا بلکہ وہی چیز آگے مزید اچھے قیمت پر فروخت ہوئی جو ایک دفعہ واپس لی اتنی دیر میں میں وہاں سے نکل آیا لیکن  شاپ کیپر جو کہ ایک نوجوان تھا  اسکی باتیں متاثر کرگئی۔



اتوار، 12 فروری، 2023

پاکستان نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

 پاکستان نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا



آپ حیران ره جائیں گے 

کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ہوگا 

تفصیلات کے مطابق تیم ہورتن Tim Horton ایک کینیڈین فوڈ چین ریسٹورانٹ جِس کا لاہور DHA میں افتتاح ہوا اُس نے پہلے ہی دن اوپننگ میں سب سے زیادہ سیل کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ایک رپورٹ کے مطابق 61 سالہ ریکارڈ توڑا ہے اب حیرانی والی بات یہ ہے کہ معاشی بدحالی کا شکار پاکستان جِس کے ڈیفالٹ تک کی خبریں گردش میں ہیں اُس مُلک کی عوام کے پاس اتنا پیسہ ہے لیکن مُلک کیوں تباہ حال ہے پھر ؟ یہ فیکٹ بہت سے سوالوں کو جنم دے گیا ہے ۔

اللہ تعالی پاکستان کے حال پر رحم کرے ۔

مزید معلوماتی خبروں کے لیئے ہماری ویبسائٹ کوالٹی اُردو کا وزٹ کرتے رہیں ۔

شکریہ

قیامت کی ایک اور نشانی پوری

 

قیامت کی ایک اور نشانی پوری

 مکمل تفصیل پڑھیں

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے ۱۴۰۰ سال پہلے کہا تھا کے ، 

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ قیامت اس وقت تک نہ آئے گی جب تک علم دین نہ اٹھ جائے گا اور زلزلوں کی کثرت نہ ہو جائے گی اور زمانہ جلدی جلدی نہ گزرے گا اور فتنے فساد پھوٹ پڑیں گے اور ہرج کی کثرت ہو جائے گی اور ہرج سے مراد قتل ہے ۔ قتل اور تمہارے درمیان دولت و مال کی اتنی کثرت ہو گی کہ وہ ابل پڑے گا ۔ 

ترکی ، شام ، اردن میں آنے والے خوفناک زلزلے اِس کی طرف اشارہ کرتے ہیں یاد رہے آنے والے زلزلوں میں اب تک لگ بھگ 4000 سے بھی زیادہ لوگ مر چکے ہیں عالمی ادارہ صحت نے یہ تعداد چالیس ہزار تک جانے کی پیش گوئی کی ہے 

اس میں 8700 افراد بے گھر ہوئے اور خوراک کی قلت ہونے کی بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے

بہرحال سب کچھ ہمارے سامنے ہونے کے بعد بھی ہم کس حال میں پھر رہے ہیں قیامت کی نشانیاں ایک ایک کر کے پوری ہورہی ہیں

ہفتہ، 11 فروری، 2023

عوام کے لیئے بُری خبر

 مہنگائی میں پسی عوام کے لیئے ایک اور بری خبر

مذید جانیئے

پاکستان اس وقت تاریخ کے بد حال معاشی دور سے گزر رہا ہے ۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ھیں روز بروز چیزوں کے ریٹ بڑھ رہے ہیں ۔ عام بندے کے لیے زندگی گزارنا مُشکِل سے مُشکِل ہوتا جا رہا ہے اس تناسر میں حکومت وقت بجائے عوام کو فوری ریلیف دینے کے مزید مُشکِل میں ڈال رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق IMF کی کڑی شرایط کے پیشِ نظر عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کے تیاری ہو رہی ہے وزارتِ خزانہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں سبسٹڈی مزید کم کی جائے


گی

جمعرات، 9 فروری، 2023

وہ ممالک جہاں بغیر ویزہ سفر کرسکتے!

 پاکستان کے پاسپورٹ کو دُنیا میں اتنی پذیرائی نہیں ملتی اور نہ ہی اِس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

اگر رینکنگ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر ہے اِس كا آخر سے چوتھا نمبر ہے ۔

لیکن پھر بھی کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں ابھی بھی پاکستانیوں کا داخلہ فری ہے اور تو اور ویزہ کی بھی ضرورت نہیں پرتی ان ممالک میں، نام درج ذیل ہیں ۔

کوک جزائر Cook island


ڈومینیکا Dominika

ہیٹی. Haiti

مائیکرونیشیا. Micronesia

مونٹسریٹ Monteserat

نیو. Niue

سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز & Saint Vincent Grenadines 

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو. Trinidad and Tobago 

وانواتو

ویزا فری سفر کے لیے، آپ کے پاس اب بھی ایک درست پاسپورٹ ہونا ضروری ہے — عام طور پر آپ کی روانگی کی تاریخ کے چھ ماہ بعد — اور آپ کو اپنی منزل کے ملک کے مطابق سفری ہیلتھ انشورنس خریدنا چاہیے

منگل، 7 فروری، 2023

ناکام ہوتا ہوتا کیسے ارب پتی بن گیا ؟؟



کیسے وہ ناکام ہوتا ہوتا ارب پتی بن گیا مکمل جانیئے

☚پانچ سال کی عمر میں اس کے والد کا انتقال ہوگیا 

☚سولہ سال کی عمر میں اس نے اسکول چھوڑ دیا.

☚سترہ سال کی عمر تک اس نے چار ملازمتیں کھو دیں .

☚اٹھارہ سال کی عمر میں اس نے شادی کرلی.

☚اٹھارہ سے 22 سال کی عمر کے درمیان، وہ ایک ریلوے کنڈیکٹر رہا لیکن ناکام رہا...

☚انیس سال کی عمر میں وہ باپ بن گیا.

☚بیس سال کی عمر میں اس کی بیوی نے اسے چھوڑ دیا اور بیٹی کو لے گئی

☚وہ فوج میں شامل ہوا لیکن نکال دیا گیا.

☚اس نےقانون کی پڑھائی کے لیئــــے درخواست دی

 لیکن اسے مسترد کر دیا گیا.

☚وہ ایک انشورنس سیلز مین بن گیا لیکن 

ایک بار پھر ناکام ہوا..

☚وہ ایک چھوٹے سے کیفے میں ایک باورچی اور بیرہ بن گیا.

☚اس نے اپنی بیٹی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن آخر کار وہ اپنی بیوی اور بیٹی کو گھر واپس لانے میں کامیاب ہو گیا.

☚پینسٹھ سال کی عمر میں اس کی سبکدوشی کے موقع پر حکومت کی طرف سے اسے صرف 105 ڈالر کا ایک چیک ملا. اسے لگا حکومت اس چیک کے ذریعے اسے ایک نا اہل انسان ثابت کرنا چاہتی ہے...

☚اس نےخود کشی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اتنی بارناکام ہوا تھا کہ اب وہ مزید زندگی گزارنے کے قابل نہیں تھا؛

☚وہ اپنی وصیت لکھنے ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا، لیکن وصیت لکھنے کی بجائے، اس نے یہ لکھا کہ زندگی میں اس نے کس کام میں مہارت حاصل کی.

☚اس نے لکھا کہ وہ صرف ایک کام دوسروں کے مقابلے میں بہتر کر سکتا ہے اور وہ ہے کھانا پکانا...

☚تو اس نے اپنے چیک کے عوض87 ڈالر ادھار لئے اور کچھ چکن خریدا. ایک خاص مصالحہ استعمال کر کے اس نے چکن کو تل لیا اور کینٹکی میں اپنے پڑوسیوں کو فروخت کرنے کیلئے گھر سے نکل پڑا...

☚یاد رکھیں 65 سال کی عمر میں وہ خود کشی کے لئے تیار تھا.

 لیکن 88 سال کی عمر میں وہ یعنی کرنل سینڈرز، کینٹکی فرائیڈ چکن (KFC) سلطنت کا بانی

 اور ایک ارب پتی بزنس مین تھا.

👈 اس لئے دوستو

 " کبھی ہمت مت ہاریں " کوشش کرتے رہیں 

۔ آپ کا اچھا وقت بھی ضرور آئــــــــے گا 

                    إن شاء الله

پیر، 6 فروری، 2023

دُنیا کا سب سے مہنگا پروجیکٹ ؟


 دنیا کا مہنگا ترین پروجیکٹ



کیا آپ جانتے ہیں کے آج تک کا سب سے مہنگا پروجیکٹ اس دُنیا میں کون سا ہے اگر نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں

 انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (ISS) سب سے مہنگی چیز جو تعمیر کی گئی 

یہ پروجیکٹ 15 ممالک کی اور 5 اسپیس ایجنسیز کی شراکت سے تیار ہو رہا ہے

جِس کی تعمیر میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں اس پروجیکٹ کی ٹوٹل لاگت لگ بھگ 150 بلین امریکی ڈالر ہے 

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا مشن خلا کی طویل مدتی تلاش کو قابل بنانا اور زمین پر موجود لوگوں کو فوائد فراہم کرنا ہے۔ چھ جدید ترین تجربہ گاہوں کے ساتھ، خلائی اسٹیشن خلاء میں تحقیق کی سب سے بڑی سہولت ہو گی، جو کسی بھی پچھلے خلائی اسٹیشن سے چار گنا بڑا اور زیادہ قابل ہے۔

مزید دلچسپ معلومات کے لیئے اس ویبسائٹ پر جرے رہیں

اتوار، 5 فروری، 2023

اِس سیزن علی سیٹھی پرفارم کریں گے ؟

 نجم سیٹھی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بیشک علی سیٹھی جو کے اُن کے صاحبزادے ہیں بہت ہی ٹیلنٹڈ ہیں مگر وہ اِس سیزن میں پرفارم صرف اِس لیئے نہیں کریں گے کیوں کے وہ اُن کےبیٹے ہیں تا کہ لوگ باتیں نہ بنا سکیں کے اپنے بیٹے ہونے کے ناطے اُن سے کنٹریکٹ کیا گیا اور زیادہ پیسے دیئے گئے

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ چیئرمین نہیں ہوں گے تب بیشک  وه پرفارم کر لیں 


انتہائی اہم شخصیت کا انتقال

 اہم سیاسی شخصیت کا انتقال


پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف  جنرل پرویز مشرف کا دبئی میں انتقال ہو گیا 

وہ کافی عرصہ سے علیل تھے کل رات طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اُنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دار فانی سے کوچ کرگئے 

یاد رہے پرویز مشرف ۱۹۹۸ سے لے کر ۲۰۰۸ تک پاکستان کے صدر رہے ان کے دور میں پاکستان میں بہت سے کام ہوئے 

اُنہیں سب سے زیادہ دیر صدر رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے

اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین 


ہفتہ، 4 فروری، 2023

قرض اتارنے کا منفرد آئیڈیا

 *قرض اتارنے کا آٸیڈیا*


🥰😍 ایک نوجوان کی جانب سے پاکستان کا قرضہ اتارنے کے لئے حکومت کو مفید مشورہ اور ایک آئیڈیا دیا ھے 


 اس کا کہنا تھا کہ یہ ملک کا قرضہ اتارنا تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے.

لیکن یہ حکمران خود نہیں چاہتے کہ قرضہ اترے.

 

آسان سی پالیسی ھے تحریر مکمل پڑھیں اور ضرور پڑھیں پھر آپکو پتہ چلے گا


 17 گریڈ کے افسران, ججز , وزراء ,مشیر, ڈپٹی کمشنرز,اسسٹنٹ کمشنرز, ڈی پی اوز, ڈی ایس پیز, ایس ایچ اوز, ڈسٹرکٹ آفیسرز, سی ای اوز, ڈی ای اوز, کالجز کے پروفیسرز,سکولز کے ہیڈ ماسٹرز, پیف والے پرائیویٹ سکولز مالکان, پراپرٹی ڈیلرز, تحصیلدار, پٹواری, بزنس مین, فوجی افسران, خفیہ اداروں کے افسران, فیکٹریوں کے مالکان, ملز مالکان, بڑے سرمایہ داران, آڑھتی , تاجران, تیس چالیس ایکڑ سے زیادہ اراضی والے زمینداران, سب کو ملا کر تعداد گنی جائے تو دو کروڑ آرام سے بن جائیں گے. 

ان سب سے گورنمنٹ کا بیس بیس ہزار بطور قرض لینا معمولی سی بات ہے. جو کہ چار کھرب ماہانہ بنتا ہے. 


 اسکے بعد 

297 پنجاب کے ایم پی ایز

130سندھ کے ایم پی ایز

124کے پی کے ایم پی ایز

65بلوچستان کے ایم پی ایز

336ایم این ایز

کل 965 اقتدار میں موجود سیاسی شخصیات ہیں جن سے صرف پانچ پانچ کروڑ فی کس لیا جانا عام سی بات ہے. اور ان لوگوں کیلئے یہ رقم دینا کوئی بڑی بات بھی نہیں ھے تویہ پچاس ارب بنتا ہے. 


اسکے بعد 

ایک کروڑ ملک بھر کے سرکاری ملازمین تو ہوں گے جن سے صرف دو ہزارماہانہ بطور قرض لیا جائے تو ماہانہ بیس ارب بنتا ہے. 


بیس ہزار سے زائد انکم والے پرائیوٹ ملازمین کم ازکم تو پانچ کروڑ ہونگے جن سے صرف پانچ سو روپے ماہانہ قرض لیا جائے جو کہ پچیس ارب بنتا ہے.

 کل تقریبا پانچ کھرب ہو گیا.


 اور گورنمنٹ اپنے بجٹ میں سے اپنے ریونیو میں سے ایک کھرب ڈالے کل چھ کھرب روپے . 

یعنی کہ تقریباً 34ارب ڈالر بنتا ہے۔⁩⁦


فرض کیا جائے کہ پاکستان پر مجموعی طور پرسو ارب ڈالر قرضہ ہو تو تین ماہ کی قلیل مدت جولائی تا ستمبر میں قرضہ اُن کے منہ پر مارا جاسکتا ہے. اور اسی پالیسی کے تحت اگلے تین ماہ اکتوبر تا دسمبر میں ہم آئی ایم ایف کو کہہ سکتے ہیں جتنا تم نے قرضہ دیا تھا اب اتنا ہم سے لے سکتے ہوں. اور اگر یہ ہی اکتوبر تا دسمبر کااتنابڑا ریونیو پاکستان اپنے دفاع ریلوے سڑکوں پی آئی اے اور دیگر اداروں پر لگا دے تو ہمارا ملک کہاں سے کہاں پہنچ سکتا ہے. صرف چھ ماہ میں مہنگائی کا تو نام ونشان ہی مٹ جائے گا انشاء اللہ تعالی 


پھر ان اداروں سے جو ریونیو آئے گا وہ اوپر بیان کردہ جس جس پاکستانی

سے رقوم بطور قرض وصول کی گئی ہونگی انکو واپس لوٹانے کا سلسہ شروع کیا جائے اور دو تین سال میں آرام سے واپس ہو جائے گا. 

اور اگر کوئی حب الوطنی کے تحت دیا گیا قرضہ ملک پر قربان کردے تو یہ تو اور بھی اچھی بات ھوگی 

👇

یاد رہے میں کوئی معیشت دان نہیں ایک عام پاکستانی ہوں ۔۔


 برائے مہربانی اس کو آگے تک اتنا پھیلائیں کہ یہ بات حکمرانوں تک ، اور ماہرین معاشیات تک پہنچے تاکہ وہ ملک کیلئے کچھ اچھا فیصلہ کریں 


یہ ملک اور عوام اب باھر کے قرضوں پر نہیں چل سکتا ،

کیونکہ دنیا کے سامنے رسوائی اور ذلت الگ ھے اور ان کی کڑی شرائط اور ڈیمانڈ وہ الگ ھیں جس کے نتیجے میں حکومت کو ٹیکسز لگانے پڑتے ھیں اور نتیجتاً مہنگائی کا ایک طوفان آتا ھے اور اس ملک کے متوسط اور غریب عوام کو ھی بھگتنا پڑتا ھے 


اسی لیئے خدارا خدارا : 

ایسا راہ حل تلاش کیا جائے کہ عوام پر ایک ھی دفعہ بوجھ ڈالیں اور قرض اتاریں، اور اس ملک کو قرض کے دلدل سے باھر نکالیں 

اس ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط اور خود مختار بنائیں 


ھمارا وطن ھماری عوام اب زیادہ قرضوں کا متحمل نہیں ھوسکتے


  اور اگر آپ کے پاس بھی اس سے بہتر کوئی حل ھے تو اس کو بھی آگے تک پھیلائیں تاکہ ھماری عوام ایک آواز ھوکر حکمرانوں سے یہ مطالبہ کرے




"پٹھان " بازی لے گیا

پٹھان کی اُران 

پٹھان ڈے 10 باکس آفس کلیکشن: نو دنوں کے اندر، پٹھان ڈے 10 باکس آفس کلیکشن نے باہوبلی 2 اور KGF 2 (دونوں ہندی میں) کے پاس موجود گھریلو باکس آفس ریکارڈز کو توڑ دیا۔ یہ سنگ میل عامر خان کی دنگل نے 13 دن میں، سلمان خان کی ٹائیگر زندہ ہے نے 14 دن میں اور رنبیر کپور کی سنجو نے 16 دن میں حاصل کیا۔ 300 کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کے علاوہ، اس نے ہندی فلموں میں ابتدائی ہفتے کی کمائی کا بھی ایک ریکارڈ قائم کیا۔ ابتدائی ہفتے کی کمائی کل 239 کروڑ روپے تھی۔ پٹھان فی الحال دنگل کے 387 کروڑ روپے کے ہندوستانی باکس آفس کو پیچھے چھوڑنے کی رفتار پر ہے۔


Community Verified icon

وزیر اعظم پاکستان کا احسن اقدام


وزیراعظم کا احسن اقدام 

 ملک کی مجودہ صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا احسن اقدام 

ملک جس طرح شدید مشکلات کا شکار ہے اِس حوالے سے وزیر اعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

جِس میں مُلک کی تمام بری پارٹیز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تا کے مل کر مُلک کو اِس معاشی صورتِ حال سے نکالا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اجلاس میں شرکت کو عمران خان کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے

بہرحال تمام سیاسی قائدین کا ایک میز پر بیٹھنا مُلک کے لیئے خوش آئند ہے باقی دیکھتے کیا پیش رفت ہوتی ہے

اللہ پاک سے دُعا ہے کے مُلک پاکستان پر اپنی رحمت کرے آمین

جمعرات، 2 فروری، 2023

پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار

 پاکستان اس وقت شدید معاشی عدم استحکام کا شکار ہے ۔کبھی آپ نے سوچا کےاس کا زمہ دار کون ہے؟ بحیثیت قوم ہم کہاں کھڑے ہیں ؟

چلو اس پے روشنی ڈالتے ہیں 

پاکستان کی اِس تباہ حالی کا ذمہ دار ہم جھٹ سے سیاست دانو پر ڈال دیتے ہیں مگر کبھی اپنا مشاہدہ نہیں کیا در حقیقت ہم خود اِس کے ذمہ دار ہیں اس مہنگائی کا ذمےدار بھی اصل میں ہم ہیں ہر چیز کی ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں ہم چاہے ڈالر ہو آٹا ہو چینی ہو یا کوئی بھی چیز ہم اس کو زخیرہ کرلیتے ہیں تا کہ مہنگی کر کے بیچی جائے مگر بحثیت قوم کبھی نہیں سوچا اس سے نقصان کیا ہوتا ہے اس سے غریب پر کیا اثر پڑتا ہے یہ چیز ہی اصل میں منہ زور مہنگائی کی وجہ ہے جب چیزوں کی قلت ہو جائے ۔

گورنمنٹ نے تو جب چیزوں کے ریٹ بڑھانے تب بڑھانے مگر ہم اپنے طور پر چیزوں کو مہنگا الگ سے کر دیتے ہیں ٹرانسپورٹر حضرات اپنی مرضی کے کرائے وصول کرتے ہیں ہم یہ تو کہ دیتے ہیں کے سیاستدان کو عوام کا احساس نہیں

 ہم میں وہ ہے ؟

رمضان آنے پر کون چیزوں کو مہنگا کرتا ہے ہم یا سرکار ؟

کون کوئی بھی آفت آنے پر بجائے مدد کے جذبے سے کسی کے کام آنے کو اپنے فائدے کو ترجیح دیتا ہے ؟

کون سیلاب آنے پر جب متاثرین کو جس سامان کی ضرورت ہو اس کو مہنگا کر کے بیچتا ہے تا کہ فائدہ حاصل کر سکے ؟

یہ کون، کون ہے یہ ؟

یہ ہم ہیں ہم اصل میں ایک ہجوم ہیں قوم نہیں ہم نے کبھی کوئی فیصلہ بحثیت قوم نہیں کیا ووٹ ڈالنا ہو تو اپنا فائدہ دیکھتے ہوۓ ہی ڈالتے ہیں ۔

ایسی قوموں کی یہی سزا ہوتی ہے۔ اگر کچھ بدلنے کی ضرورت ہے تو خود کو بدلنے کی ضرورت ہے ، اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے جب الوطنی کے جذبے کی ضرورت ہے انسانیت کی ضرورت ہے خود میں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے 

اگر کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہو

Qualityurdu 


دنیا کا سب سے بڑا ڈاؤن ٹاؤن

  سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید ڈاؤن ٹاؤن کے قیام کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کردیا. سعودی عرب کے ولی عہد ...