بدھ، 15 فروری، 2023

ان موبائل ایپلیکیشنز سے دھوکہ نہ کھائیں

 


آپ کے موبائل میں نہیں ہونے چاہئیں :


اب  تک آپ یہ دیکھتے آرہے ہوں گے کہ موبائل کےلیے ضروری ایپس یا پھر یہ ایپس آپ کے موبائل  میں ہونے چاہیے... آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کے درج ذیل آپ کے موبائل میں نہیں ہونی چاہیئے 

اس سلسلے کی یہ پہلی پوسٹ ہے!

آپ کے موبائل میں لون/قرض/ادھار کی کوئی ایپس نہیں ہونی چاہئیں...

پہلی اور اہم بات یہ ہے کہ شرعاً یہ جائز نہیں ہے کیوں کہ یہ سود پر قرض دیتے ہیں اور سود کبھی اصل مال سے بھی کہیں زیادہ ہوتاہے...


دوسرا ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ آپ کے موبائل میں انسٹال ہوکر آپ کا سارا ڈیٹا چرا لیتے ہیں اور پھر آپ کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرتے ہیں... یہاں کے آپ کے کانٹیک نمبرز کو چرا کر آپ نے جاننے والوں کو فون کرکے آپ کو بدنام کردیتے ہیں...

ایسے بھی کیسز سامنے آئے ہیں کہ ان کا قرض بروقت نہ لوٹانے پر انہوں نے گھروں کو اپنے پالے ہوئے غنڈے تک بھیجے ہیں...

ان کا مکمل طریقہ کار غنڈوں اور بد معاشوں والا ہے... انہیں کی طرح دھمکاتے اور انہیں کی طرح بلیک میل کرتے ہیں...

خدارا ان سے خود بھی بچیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی بچائیں!


کچھ ایپس کے نام یہ ہیں :

ایزی لون(Easy Loan) 

بروقت لون( Narwaqt Loan)

ایزی کیش( Easy Cash)

آسان قرضہ( Asaan Qarza)

زیٹا لون( Zeta Loan)

کیش کریڈٹ( Cash Credit )

ضرورت کیش( Zaroorat Cash)

فوری قرض( Fori  Qaraz)

راز کیش( Raz Cash)



وغیرہ وغیرہ 

مارکیٹ میں صرف یہ ایپس نہیں ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ موجود ہوسکتے ہیں... آپ اس طرح کی ہر ایپ سے بچ کر رہیں اور اپنے موبائل میں کبھی بھی انسٹال نہ کریں اور نہ ہی کسی لالچ میں آجائیں... کہ لالچ کا انجام بہت برا ہوتا ہے... اور کئی لوگوں کے ساتھ یہ برا ہوچکا ہے...! 

مزید دلچسپ تحریر کے لیئے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں شکریہ 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

دنیا کا سب سے بڑا ڈاؤن ٹاؤن

  سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید ڈاؤن ٹاؤن کے قیام کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کردیا. سعودی عرب کے ولی عہد ...