سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید ڈاؤن ٹاؤن کے قیام کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کردیا.
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیو مربع کے نام سے ایک بڑا اور جدید انفراسٹرکچر بنانے کا اعلان کیا ہے، جو ریاض کے دور دراز کے علاقے کو ایک انٹرنیشنل شہر میں تبدیل کر دے گا۔
اس منصوبے کے تحت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید شہر کو تیار کیا جائے گا اور اس شہر کو رہائش، کام کرنے اور تفریح کے لیے ایک منفرد اور شاندار مقام بنایا جائے گا۔
عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ منصوبہ ریاض کے شمال مغرب میں شاہ سلمان اور کنگ خالد روڈز کے چوراہے پر 19 مربع کلومیٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا اور اس میں لاکھوں افراد کی رہائش کی گنجائش ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیو مربع میں 1 لاکھ رہائشی یونٹس، 9,000 ہوٹل کے کمرے، 980,000 مربع میٹر ریٹیل اسپیس، 1.4 ملین مربع میٹر دفاتر کی جگہ اور 1.8 ملین مربع میٹر کمیونٹی فیسیلیٹیز ہوں گی۔
یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہو جائے گا اور اس سے سعودی عرب کی معیشت کو فروغ ملے گا۔ اس سے سعودی عرب کے جی ڈی پی میں 180 بلین ریال کا اضافہ متوقع ہے اور 334,000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں