پیر، 13 فروری، 2023

دلچسپ تحریر:

 ایک دکان پر نوٹس بورڈ پر یہ تحریر پڑھ کر کافی حیرت ہوئی کہ , ,خریدا ہوا مال خوشی سے واپس کر سکتے ہے, ,  شاپ کیپر سے دریافت کیا گیا کہ جناب عام طور پر تو لوگ نوٹس لگاتے ہے کے مال واپس نہیں کیا جائگا جب کہ آپ نے اسکا الٹ لگایا ہے میری بات پر شاپ کیپر نے مسکراتے ہوئی ایک حدیث سنائی جسکا مفہوم ہے کے ایک دفعہ نبی کریم ص نے صحابہ کی مجلس سے فرمایا کہ جو شخص کیا ہوا سودہ واپس کرلیں اسکی جنت کی ضمانت میں کرتا ہوں یہ حدیث سن کر ایک صحابی اٹھیں اور بازار میں دکان کھول لی لیکن پورے سال میں کوئی بھی چیز واپسی کے لیے نہیں لایا لیکن سال بعد ایک چیز واپس آئی تو اس صحابی نے وہ چیز واپس لیکر دکان ختم کردی کہ میرا مقصد پورا ہو چکا میں نبی ص کی جنت کی ضمانت میں شامل ہو گیا یہ بات کہنے کے بعد شاپ کیپر نے کہا کے سامان کی واپسی پر کبھی مجھے


نقصان نہیں ہوا بلکہ وہی چیز آگے مزید اچھے قیمت پر فروخت ہوئی جو ایک دفعہ واپس لی اتنی دیر میں میں وہاں سے نکل آیا لیکن  شاپ کیپر جو کہ ایک نوجوان تھا  اسکی باتیں متاثر کرگئی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

دنیا کا سب سے بڑا ڈاؤن ٹاؤن

  سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید ڈاؤن ٹاؤن کے قیام کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کردیا. سعودی عرب کے ولی عہد ...