☚پانچ سال کی عمر میں اس کے والد کا انتقال ہوگیا
☚سولہ سال کی عمر میں اس نے اسکول چھوڑ دیا.
☚سترہ سال کی عمر تک اس نے چار ملازمتیں کھو دیں .
☚اٹھارہ سال کی عمر میں اس نے شادی کرلی.
☚اٹھارہ سے 22 سال کی عمر کے درمیان، وہ ایک ریلوے کنڈیکٹر رہا لیکن ناکام رہا...
☚انیس سال کی عمر میں وہ باپ بن گیا.
☚بیس سال کی عمر میں اس کی بیوی نے اسے چھوڑ دیا اور بیٹی کو لے گئی
☚وہ فوج میں شامل ہوا لیکن نکال دیا گیا.
☚اس نےقانون کی پڑھائی کے لیئــــے درخواست دی
لیکن اسے مسترد کر دیا گیا.
☚وہ ایک انشورنس سیلز مین بن گیا لیکن
ایک بار پھر ناکام ہوا..
☚وہ ایک چھوٹے سے کیفے میں ایک باورچی اور بیرہ بن گیا.
☚اس نے اپنی بیٹی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن آخر کار وہ اپنی بیوی اور بیٹی کو گھر واپس لانے میں کامیاب ہو گیا.
☚پینسٹھ سال کی عمر میں اس کی سبکدوشی کے موقع پر حکومت کی طرف سے اسے صرف 105 ڈالر کا ایک چیک ملا. اسے لگا حکومت اس چیک کے ذریعے اسے ایک نا اہل انسان ثابت کرنا چاہتی ہے...
☚اس نےخود کشی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اتنی بارناکام ہوا تھا کہ اب وہ مزید زندگی گزارنے کے قابل نہیں تھا؛
☚وہ اپنی وصیت لکھنے ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا، لیکن وصیت لکھنے کی بجائے، اس نے یہ لکھا کہ زندگی میں اس نے کس کام میں مہارت حاصل کی.
☚اس نے لکھا کہ وہ صرف ایک کام دوسروں کے مقابلے میں بہتر کر سکتا ہے اور وہ ہے کھانا پکانا...
☚تو اس نے اپنے چیک کے عوض87 ڈالر ادھار لئے اور کچھ چکن خریدا. ایک خاص مصالحہ استعمال کر کے اس نے چکن کو تل لیا اور کینٹکی میں اپنے پڑوسیوں کو فروخت کرنے کیلئے گھر سے نکل پڑا...
☚یاد رکھیں 65 سال کی عمر میں وہ خود کشی کے لئے تیار تھا.
لیکن 88 سال کی عمر میں وہ یعنی کرنل سینڈرز، کینٹکی فرائیڈ چکن (KFC) سلطنت کا بانی
اور ایک ارب پتی بزنس مین تھا.
👈 اس لئے دوستو
" کبھی ہمت مت ہاریں " کوشش کرتے رہیں
۔ آپ کا اچھا وقت بھی ضرور آئــــــــے گا
إن شاء الله

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں