جمعرات، 2 فروری، 2023

پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار

 پاکستان اس وقت شدید معاشی عدم استحکام کا شکار ہے ۔کبھی آپ نے سوچا کےاس کا زمہ دار کون ہے؟ بحیثیت قوم ہم کہاں کھڑے ہیں ؟

چلو اس پے روشنی ڈالتے ہیں 

پاکستان کی اِس تباہ حالی کا ذمہ دار ہم جھٹ سے سیاست دانو پر ڈال دیتے ہیں مگر کبھی اپنا مشاہدہ نہیں کیا در حقیقت ہم خود اِس کے ذمہ دار ہیں اس مہنگائی کا ذمےدار بھی اصل میں ہم ہیں ہر چیز کی ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں ہم چاہے ڈالر ہو آٹا ہو چینی ہو یا کوئی بھی چیز ہم اس کو زخیرہ کرلیتے ہیں تا کہ مہنگی کر کے بیچی جائے مگر بحثیت قوم کبھی نہیں سوچا اس سے نقصان کیا ہوتا ہے اس سے غریب پر کیا اثر پڑتا ہے یہ چیز ہی اصل میں منہ زور مہنگائی کی وجہ ہے جب چیزوں کی قلت ہو جائے ۔

گورنمنٹ نے تو جب چیزوں کے ریٹ بڑھانے تب بڑھانے مگر ہم اپنے طور پر چیزوں کو مہنگا الگ سے کر دیتے ہیں ٹرانسپورٹر حضرات اپنی مرضی کے کرائے وصول کرتے ہیں ہم یہ تو کہ دیتے ہیں کے سیاستدان کو عوام کا احساس نہیں

 ہم میں وہ ہے ؟

رمضان آنے پر کون چیزوں کو مہنگا کرتا ہے ہم یا سرکار ؟

کون کوئی بھی آفت آنے پر بجائے مدد کے جذبے سے کسی کے کام آنے کو اپنے فائدے کو ترجیح دیتا ہے ؟

کون سیلاب آنے پر جب متاثرین کو جس سامان کی ضرورت ہو اس کو مہنگا کر کے بیچتا ہے تا کہ فائدہ حاصل کر سکے ؟

یہ کون، کون ہے یہ ؟

یہ ہم ہیں ہم اصل میں ایک ہجوم ہیں قوم نہیں ہم نے کبھی کوئی فیصلہ بحثیت قوم نہیں کیا ووٹ ڈالنا ہو تو اپنا فائدہ دیکھتے ہوۓ ہی ڈالتے ہیں ۔

ایسی قوموں کی یہی سزا ہوتی ہے۔ اگر کچھ بدلنے کی ضرورت ہے تو خود کو بدلنے کی ضرورت ہے ، اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے جب الوطنی کے جذبے کی ضرورت ہے انسانیت کی ضرورت ہے خود میں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے 

اگر کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہو

Qualityurdu 


1 تبصرہ:

دنیا کا سب سے بڑا ڈاؤن ٹاؤن

  سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید ڈاؤن ٹاؤن کے قیام کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کردیا. سعودی عرب کے ولی عہد ...