جمعرات، 9 مارچ، 2023

دنیا کا سب سے بڑا ڈاؤن ٹاؤن

 


سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید ڈاؤن ٹاؤن کے قیام کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کردیا.


سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیو مربع کے نام سے ایک بڑا اور جدید انفراسٹرکچر بنانے کا اعلان کیا ہے، جو ریاض کے دور دراز کے علاقے کو ایک انٹرنیشنل شہر میں تبدیل کر دے گا۔


اس منصوبے کے تحت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید شہر کو تیار کیا جائے گا اور اس شہر کو رہائش، کام کرنے اور تفریح کے لیے ایک منفرد اور شاندار مقام بنایا جائے گا۔


عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ منصوبہ ریاض کے شمال مغرب میں شاہ سلمان اور کنگ خالد روڈز کے چوراہے پر 19 مربع کلومیٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا اور اس میں لاکھوں افراد کی رہائش کی گنجائش ہوگی۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیو مربع میں 1 لاکھ رہائشی یونٹس، 9,000 ہوٹل کے کمرے، 980,000 مربع میٹر ریٹیل اسپیس، 1.4 ملین مربع میٹر دفاتر کی جگہ اور 1.8 ملین مربع میٹر کمیونٹی فیسیلیٹیز ہوں گی۔ 


یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہو جائے گا اور اس سے سعودی عرب کی معیشت کو فروغ ملے گا۔ اس سے سعودی عرب کے جی ڈی پی میں 180 بلین ریال کا اضافہ متوقع ہے اور 334,000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

بدھ، 22 فروری، 2023

مسلم لیگ کی بری وکٹ گر گئی

 


قیاس آرائیاں ختم اہم شخصیت کی تحریک انصاف میں شمولیت 

مذید جانیئے اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر نے ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف جوائن کر لی

یہ اعلان انہوں نے پاکستان تحرکِ اِنصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعلان کیا

فواد چوہدری نے اُنہیں اپنی جماعت میں خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی کہا کے پرویز الہٰی کو تحریک انصاف کا صدر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔

مزید ضروری خبروں کے لیئے اِس ویبسائٹ پر جرے رہیں 




منگل، 21 فروری، 2023

ٹائر کیوں پٹھتے ہیں ؟

 ٹائر گاڑی چلاتے وقت پھٹ جائے جو مختلف حادثات کا باعث بنتے یہ کیوں پھٹتے ہیں

مذید جانیئے





موٹر وے پر ٹائر کیوں پھٹتے ہیں؟؟ بہت اہم ریسرچ (پبلک سروس میسج)

✨✨✨

کل اورنگ آباد کے سات نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ وجہ گاڑی کا ٹائر پھٹنا تھا۔ اہم MSG نئے بننے والے ایکسپریس وے پر ان دنوں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ جس میں روزانہ کئی لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک دن میرے ذہن میں سوال آیا کہ ملک کی جدید ترین سڑکوں پر سب سے زیادہ حادثات کیوں ہو رہے ہیں؟ اور حادثے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ بھی صرف ٹائر پھٹنے سے۔ ہائی وے بنانے والوں نے سڑک پر ایسی کون سی اسپائکس ڈال دی ہیں کہ سب کے ٹائر پھٹ گئے۔ دماغ طوفانی ہو گیا ہے تو میں نے سوچا کہ آج اس چیز کا پتہ لگا لینا چاہیے۔ اس لیے ٹیم کو تلاش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اب سنو ہم نے تجربے کے لیے ایک دوست کو بلایا اور ہم Scorpio SUV میں سوار ہو گئے (نوٹ کریں کہ اصل مسئلہ فلیٹ ٹائر کا ہے) پہلے ہم نے کولڈ ٹائر کا پریشر چیک کیا اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جو 25 psi ہے۔ (تمام ترقی یافتہ ممالک کی گاڑیوں میں ہوا کا ایک ہی دباؤ رکھا جاتا ہے۔ جب ہمارے ملک میں لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا یا وہ ایندھن بچانے کے لیے ٹائروں میں ضرورت سے زیادہ ہوا بھر لیتے ہیں۔ جو عموماً 35 سے 45 پی ایس آئی ہوتا ہے۔ اچھی آئیے اب آگے بڑھتے ہیں۔ اس کے بعد ہم فور لین پر چڑھ گئے اور کار دوڑا دی۔ گاڑی کی رفتار 120 - 140 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی تھی۔ دو گھنٹے تک اتنی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے بعد ہم ادے پور کے قریب پہنچ گئے۔ جب ہم نے رک کر دوبارہ ٹائر کا پریشر چیک کیا تو یہ چونکا دینے والا تھا۔ اب ٹائر کا پریشر 52 psi تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹائر کا پریشر اتنا کیسے بڑھ گیا؟ چنانچہ جب اس کے لیے ٹائر پر تھرمامیٹر لگایا گیا تو ٹائر کا درجہ حرارت 92.5 ڈگری سیلسیس تھا۔ یہ سارا معمہ اب کھل گیا ہے کہ سڑک پر ٹائروں کی رگڑ اور بریک رگڑنے سے پیدا ہونے والی گرمی کی وجہ سے ٹائروں کے اندر کی ہوا پھیل رہی ہے۔ B2B ٹائر کے اندر ہوا کا دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔ چونکہ ہمارے ٹائروں میں ہوا پہلے سے ہی بین الاقوامی معیار کے مطابق تھی، اس لیے وہ پھٹنے سے بچ گئے۔ لیکن ٹائر جن میں ہوا کا دباؤ پہلے سے زیادہ ہے (35-45 PSI) یا ایک ٹائر جس میں کٹ ہے اس کے پھٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے ٹائر پریشر کو ٹھیک کریں اور فور لین کی طرف جانے سے پہلے محفوظ سواری کا لطف اٹھائیں۔ میں ایکسپریس وے اتھارٹی سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈرائیوروں کو آگاہ کریں۔ تاکہ شاہراہ کا سفر آخری سفر نہ بن جائے۔ آپ تمام فیس بک اور واٹس ایپ دوستوں سے. #منقول 

You can follow us for more information 



ایک انوکھا واقعہ

 


سیالکوٹ میں پیش آیا ایک منفرد واقعہ

 مزید جانیئے 

ضلع سیالکوٹ میں اپنی طرز کا پہلا منفرد واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان کو شادی کی رات معلوم ہوا کہ جس سے اُس نے شادی کی وہ خواجہ سرا نکلا

مذید تفصیلات کے مطابق لڑکے نے سسرال پر مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے

لڑکے کا کہنا تھا کہ اُس کے سُسرال نے جان بوجھ کر اُس کے ساتھ یہ حرکت کی

تمام لوگ جو شادی میں آئے سن کر حیران ہی رھ گئے جب اُنہیں پتا چلا کہ جس لڑکی کو وہ بیاہ کے لائے وہ خواجہ سرا ہے

مزید دلچسپ تحریر تبصرے اور ضروری خبروں کے لیے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں ۔




ہفتہ، 18 فروری، 2023

مسافروں کی حفاظت کے لیئے برا اقدام ; Safe Airoplane Journey

حیرت انگیز ایجاد ۔


مزید جانیئے۔۔۔
ہوائی سفر کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیشِ نظر یوکرین کے انجینئرز کی حیرت انگیز دریافت۔
تفصیلات کے مطابق ہوائی جہاز کا ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے جس میں مسافروں والا کیبن آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے ہنگامی صورتِ حال میں جہاز سے مسافروں والا کیبن جہاز سے الگ ہو جائے گا اور پیرا شوٹ کے زریعے بحفاظت زمین پر اتارا جا سکتا ہے ۔
اِس سے مسافروں کے اطمینان میں بھی اضافہ ہوگا اور حادثات میں کمی لائی جا سکی گی ۔
آپ اِس دریافت کو کیسا دیکھتے ہیں؟
کمنٹ میں لازمی بتائیں
اور مذید دلچسپ اور ضروری خبروں کے لیئے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں ۔شکریہ

جمعہ، 17 فروری، 2023

ایک سبق آمیز قصہ جو آپ کی زندگی بدل دے -

بغداد کا بہت مشہور واقعہ جو رونگھٹے کھڑے کر دے


مزید جانیئے 

بغداد کے مشہور شراب خانے کے دروازے پر دستک ہوئی,
شراب خانے کے مالک نے نشے میں دُھت ننگے پاؤں لڑکھڑاتے ہوئے دروازہ کھولا تو اُس کے سامنے سادہ لباس میں ایک پر وقار شخص کھڑا تھا مالک نے اُکتائے لہجہ میں کہا 
" معذرت چاہتا ہوں سب ملازم جا چکے ہیں یہ شراب خانہ بند کرنے کا وقت ہے آپ کل آئیے گا "
اس سے پہلے کہ مالک واپس پلٹتا, اجنبی نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا 
" مجھے بشر بن حارث سے ملنا ہے اُس کے نام بہت اہم پیغام ہے "
شراب خانے کے مالک نے چونک کر کہا 
بولیے ! میرا نام ہی بشر بن حارث ہے 
اجنبی نے بڑی حیرت سے سر سے لے کر پاؤں تک سامنے لڑکھڑاتے ہوئے شخص کو دیکھا اور بولا 
کیا آپ ہی بشر بن حارث ہیں ؟؟
مالک نے اُکتائے ہوئے لہجے میں کہا 
کیوں کوئ شک ؟؟
اجنبی نے آگے بڑھ کر اُس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور بولا 
سُنو بشر بن حارث !
خالقِ ارضِ وسما نے مجھے کہا ہے کہ 
میرے دوست بشر بن حارث کو میرا سلام عرض کرنا اور کہنا جو عزت تم نے میرے نام کو دی تھی وہی عزت رہتی دنیا تک تمہارے نام کو ملے گی "
اتنا سُننا تھا کہ بشر بن حارث کی نگاہوں میں وہ منظر گھوم گیا جب اک دن حسبِ معمول وہ نشے میں دُھت چلا جا رہا تھا کہ اُس کی نظر گندگی  کے ڈھیر پر پڑے اک کاغذ پر پڑی جس پر اسم " اللہ " لکھا تھا, بشر نے کاغذ کو بڑے احترام سے چوما صاف کر کے خوشبو لگائی اور پاک جگہ رکھ دیا اور کہا 
" اے مالکِ عرش العظیم یہ جگہ تو بشر کا مقام ہے تمہارا نہیں "
بس یہی ادا بشر بن حارث کو " بشر حافی  رحمت اللہ علیہ" بنا گئی۔ جس وقت آپ کو یہ پیغام ملا آپ اس وقت ننگے پاؤں تھے  اور پھر آپ نے ساری زندگی ننگے پاؤں گزار دی آپ جن گلیوں سے گزرتےتھے  ان گلیوں میں چوپائے بھی پیشاب نہیں کر تے  تھے کہ آپ کے پاؤں گندے نہ ہو ں۔
وہی بشر حافی رحمت اللہ علیہ جس کے متعلق اپنے وقت کے امام احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے 
" لوگوں 
جس اللہ کو احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ مانتا ہے 
بشر حافی رحمت اللہ علیہ اُسے پہچانتا ہے۔"
کوشش کریں کہ کہیں اخبار یا کاغذ کے کسی ٹکڑے پر اللہ پاک یا نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم یا مقدس ہستیوں کا نام نظر آئے تو اسے کسی پاک جگہ پر رکھ دیا کریں۔ 

*حوالہ کتب ( طبقات صُوفیہ, کشف المعجوب)*

تمام برائیوں کی جڑ : Root of All Evils

 تمام برائیوں کی جر اور ہمارا سب سے برا دشمن کون ہے مذید جانیں 

غُصّہ تمام برائیوں کی جڑ ہے 

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ایک بار ایک آدمی نے حضور اکرم 

 اللہ علیہ وسلم سے آ کر عرض کیا یا رسول اللہ مجھے کچھ سیکھا ئیے لیکِن زیادہ نہیں تا کے میں اسے یاد کر سکو تو آپ صلی االلہ علیہ وسلم نے فرمایا کے غصّہ مت کرو وہ بار بار دریافت کرتا رہا اور آپ صلی االلہ علیہ وسلم نے بار بار کہا کے غصّہ مت کرو۔

ایک اور جگہ ارشاد فرمایا کہ جو شخص غصّہ کو پی جاتا ہے اور غُصّہ کرنے پر قادر بھی ہوتا ہے خدا اِس کے دل کو ایمان سے بڑھ دیتا ہے ۔

حقیقت یہی ہے کہ غُصّہ تمام برائیوں کی جڑ ہے 

غُصّہ اُس سلگتی لکڑی کی ماند ہے جو دوسروں کو جلانے سے پہلے خود جلتی ہے۔

ایک دانشور سے کسی نے پوچھا غصّہ کیا ہے خوبصورت جواب ملا کے کسی کی غلطی کی سزا خود کو دینا۔



 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اِس غصّہ کو قابو میں رکھنے کی استطاعت دے آمین!

مزید خوبصورت بلاگز کے لیئے ہماری ویبسائٹ پر جرے رہیں

دنیا کا سب سے بڑا ڈاؤن ٹاؤن

  سعودی عرب کے حکام نے دارالحکومت ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے جدید ڈاؤن ٹاؤن کے قیام کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کردیا. سعودی عرب کے ولی عہد ...